ممبئی : بھارت کی مقامی تامل اداکارہ پوجا نے سسرالیوں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے سے روکنے پر دل بر داشتہ ہو کر خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔
بھارت کی مقامی علاقے تا مل کی فلم انڈسٹری ” ٹالی ووڈ ” کی اداکارہ پوجا ایچ نے مبینہ طور پر سسرالیوں کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی تھی جنہیں نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں چار روز تک موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا تامل اداکارہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔
ذرائع کے مطابق تامل فلم انڈستری کی مقبول اداکارہ پوجا ایچ شادی شدہ تھیں اورانہیں سسرال کی جانب سے فلموں میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتا تھا اور انہیں طعنے دیے جاتے ہیں روز روز کے جھگڑوں کے بعد جب سسرالیوں نے انہیں فلم میں کام کرنے سے روکا تو انہوں نے دل بر داشتہ ہو کر خود کو آگ لگالی تھی۔
اسی سے متعلق : بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتُیوشا بنرجی نے خود کشی کر لی
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تامل اداکارہ کو جھلسی ہو ئی حالت میں اسپتال میں لایا گیا تھا،اُن کا جسم 90 فی صد تک جھلس چکا تھا اور اُن کی حالت نہایت نازک تھی، انہیں ما ہر معالجین نے طبی امدا فراہم کر رہے تھے تا ہم چار دن تک موت سے لڑنے کے بعد اداکارہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔
دوسری جانب اداکارہ کے انتقال کے بعد پوجا کے والدین نے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا ہے جس کے بعد کولکتہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور سسرالیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔