اشتہار

خاتون ڈاکٹر کے حجاب پہننے پر بی جے پی رہنما کا ہنگامہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے حجاب پہننے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے ہنگامہ برپا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تمل ناڈو میں بی جے پی لیڈر نے اسپتال میں ڈیوٹی پر مامور خاتون ڈاکٹر کے حجاب پہننے پر ہنگامہ کھڑا دیا، واقعہ ناگ پٹنم ضلع کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق یہاں رات کی ڈیوٹی کے دوران خاتون ڈاکٹر حجاب پہنے ہوئے تھیں۔ یہ بات بی جے پی لیڈر کو اچھی نہیں لگی اور اس نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بحث شروع کر دی۔

- Advertisement -

خاتون ڈاکٹر نے اس معاملے کی شکایت پولیس میں کی جس کے بعد لیڈر کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر کی ہنگامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں بی جے پی لیڈر بھونیشور رام کو سرکاری ہیلتھ کیئر میں خاتون ڈاکٹر جن کا نام جنت الفردوس بتایا جا رہا ہے کو حجاب پہننے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھونیشور رات کی ڈیوٹی کر رہی خاتون ڈاکٹر سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ واقعی میں ایک ڈاکٹر ہے، کیونکہ اس نے یونیفارم نہیں پہنا ہوا ہے اور حجاب پہن رکھا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کہہ رہی ہیں کہ ہ بغیر اجازت کے خاتون ڈاکٹر کا ویڈیو شوٹ نہیں کرنا چاہئے۔ موقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھی بھونیشور رام کے ہنگامے کی ویڈیو ریکارڈ کیا اور بتایا کہ وہ بغیر اجازت کے رات میں ایک خاتون ڈاکٹر کا ویڈیو بنا رہے تھے۔

بہر حال بعد میں معاملہ پولیس تک پہنچا اور پولیس نے بی جے پی لیڈر کے خلاف خاتون کو تنگ کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں