بھارتی ریاست تمل ناڈو میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق تمل ناڈو میں جمعہ کی شب اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب بہار کی طرف جارہی باگمتی ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔
ریلوے بورڈ کے انفارمیشن اینڈ پبلسٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ 12578 باگمتی ایکسپریس کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔
سدن ریلوے کے جنرل منیجر اور چنئی ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں جب کہ چنئی اسٹیشن سے انتظامات کر رہا ہے تاکہ بقیہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔
حادثے کی وجہ سگنل فیل ہونے کو قرار دیا جارہا ہے۔