بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

تندور مالکان نے نان 35 روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تندور مالکان نے روٹی کی قیمت 25 روپے اور نان کی قیمت 35 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تندور مالکان نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کیا جس میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

تندور مالکان نے سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کی جائے اور نان کی قیمت 24 روپے سے بڑھا کر 35 روپے رکھی جائے۔

تاہم ضلعی انتظامیہ نے نان روٹی کی قیمت میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ جائز نہیں ہے، اس لیے فی الحال قیمت نہیں بڑھائی جاسکتی ہے۔

تندورمالکان کا کہنا تھا کہ 15 کلو آٹےکا تھیلا 1900 روپے کا ہوگیا، فائن میدہ  کی 80 کلو والی بوری  10ہزار800 روپےکی ہوگئی اس لیے قیمت میں اضافے کی اجازت مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے نان بائی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں