شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تانیہ حسین کا کہنا ہے کہ مجھے ایک لڑکا پسند تھا مگر والدہ نے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے شو میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنیں نتاشہ اور تانیہ حسین نے شرکت کی اور نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
نتاشہ حسین نے بتایا کہ تانیہ نیٹ فلکس پر انگریزی شوز دیکھتی تھیں تو میں نے ان سے کہا کہ ایک ڈرامہ دیکھ لو تو کہنے لگیں کہ میں اس وقت اردو ڈرامہ نہیں دیکھ سکتی میں اپنے شوز دیکھ رہی ہوں۔
انہوں نے تانیہ سے کہا کہ یہ ڈرامہ میری خاطر دیکھ لو پھر انہوں نے دو سے تین بعد وہ ڈرامہ دیکھا اور کہنے لگیں مجھے اداکاری کرنی ہے، تانیہ کا یہ کہنا تھا کہ میرے ہاتھ سے فون گر گیا۔
View this post on Instagram
میزبان نے تانیہ حسین نے پوچھا کہ آپ نے سوچا ہے کہ ہمسفر کیسا ہوگا؟
اداکارہ نے بتایا کہ میرا جیون ساتھی خیال رکھنے اور سپورٹ کرنے والا ہو، جیسی میں ہوں ویسا ہی رہنے دے بدلنے کی کوشش نہ کرے۔
تانیہ حسین نے کہا کہ مجھے لگا تھا کہ جیون ساتھی مل گیا لیکن وہ نہیں تھا اور والدہ نے بھی انکار کردیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں تانیہ حسین نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ لاڑکانہ میں کررہی تھی اس دوران گھر کی یاد آرہی تھی تو ساتھی اداکارہ نے کہا کہ اداکاری میں تمہارا مستقبل نظر نہیں آرہا۔
واضح رہے کہ تانیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل مقدر کا ستارہ میں رمشا کا منفی کردار نبھایا تھا۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل تھے۔
ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے تھے۔