جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

کراچی میں ٹینکر سروس ایک بار پھر معطل، شہریوں کو پانی کی فراہمی بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : واٹرکارپوریشن نے ٹینکرسروس ایک بار پھر معطل کردی ، جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جیل چورنگی پر مشتعل افراد کے ہاتھوں واٹر ٹینکر جلانے کے واقعے کے بعد واٹرکارپوریشن کی ٹینکر سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی۔

سروس معطل ہونے سے شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی بند ہوگئی ، نیپا، صفورا سمیت شہر کے دیگر ہائیڈرینٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز تیز رفتار واٹر ٹینکر نے شہریوں کوکچل دیا تھا ، جس کے بعد جیل چورنگی پر مشتعل افراد نے متعدد واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی تھی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے ٹینکروں میں لگی آگ بجھائی۔

پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا تھا ، جن کے نام اسماعیل اور انعام اللہ بتائے جاتے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیل چورنگی پر ٹینکر جلانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں