بھارتی اداکارہ طناز ایرانی نے زندگی کے مشکل دور کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح 2021 میں بیماری کی وجہ سے وہ طویل وقت کے لیے وہیل چیئر پر آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ طنازہ ایرانی نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ بیماری نے ان کی ذہنی صحت پر اثر ڈالا، انہیں 2021 میں چلنے میں دشواری ہوئی تھی، میں سوچ رہی تھی کہ کیا یہ صرف ایک پیچ ہے یا شاید میں نے بہت زیادہ وزن اٹھایا ہے اس وجہ سے چلنے میں دشواری ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کی جس کی وجہ سے مسئلہ کی شدت بڑھ گئی چنانچہ میں نے جاکر کمر چیک کروائی، یہ سوچ کر کہ میری ریڑھ کی ہڈی میں کچھ گڑ بڑ ہے اور تقریباً تین ماہ تک علاج کروایا پھر میری کمر ٹھیک ہوگئی لیکن میں پھر بھی اپنی تانگ پر وزن نہیں ڈال سکی۔
طناز ایرانی کا کہنا تھا کہ میں نے لنگڑانا شروع کردیا اور وہ بھی بہت ہی عجیب انداز میں پھر مجھے ایک دو ایم آر آئی کروانا پڑی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں وہیل چیئر پر انحصار کرنا پڑا اور جب بھی وہ شام کو باہر جاتی تھی تو شدید درد کے ساتھ رینگتی ہوئی اپنے کمرے میں آجاتی تھیں اور ہمیشہ درد کش ادویات پر رہتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہپ سرجری کروائی جس کے بعد مجھے کھڑا کیا گیا تو ایک ٹانگ دوسری سے چھوٹی ہوگئی جسے دیکھ کر میں گھبرا گئی ، میں چیخنے لگی، میری پوری زندگی کے لیے اس طرح چلنا پڑے گا، میں اب جینا بھی نہیں چاہتی تھی۔
بھارتی اداکارہ کے مطابق انہیں کمر، پیٹھ، گھٹنے اور ٹخنوں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپ میں اے وی این (عارضی طور پر خون ہڈیوں تک نہیں پہنچ پاتا) کی تشخیص ہوئی ہے جو عام طور پر شراب پینے والے یا اسٹیرائڈز استعمال کرنے والے افراد میں پایا جاتا ہے۔
طناز نے کہا کہ یہ تشخیص ان کے لیے خاصی حیرانی کا باعث بنی کیونکہ نہ وہ شراب پیتی ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی اسٹیرائڈز کا استعمال کیا۔ بعدازاں میں نے چلنے پھرنے کے لیے چھڑی کا استعمال شروع کردیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ برس 2023 میں میری کولہے کی سرجری ہوئی جس کے بعد اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔
واضح رہے کہ طناز نے اپنا آن اسکرین ڈیبیو کہو نا پیار ہے سے کیا۔ اس کے بعد وہ ہمارا دل آپ کے پاس ہے، رہنا ہے تیرے دل میں، میں پریم کی دیوانی ہوں، کچھ نہ کہو اور 36 چائنا ٹاؤن جیسی فلموں میں نظر آئیں۔