امریکی ریاست یوٹاہ میں مقیم انفلوئنسر ٹینر مارٹن نے پانچ سال قبل اپنی موت کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔
یوٹاہ میں انفلوئنسر ٹینر مارٹن نے کولوریکٹل کینسر کی تشخیص کے بعد 25 سال کی عمر میں دستاویز لکھنا شروع کیں اور بتایا تھا کہ 5 سال کے بعد وہ مر جائیں گے۔
ٹینر مارٹن نومبر 2020 میں اسٹیج 4 بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔
پانچ سال تک بیماری سے لڑنے کے بعد چل بسے، پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو جو ان کی اہلیہ شی رائٹ نے شیئر کی تھی کہ جس میں ٹینر نے 30 سال کی عمر میں اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی۔
ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ارے، یہ میں ہوں، ٹینر، اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو میں مر گیا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ میری زندگی بہت مشکل تھی، میں نے اپنی موت کا اعلان کرتے ہوئے یہ ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں ایک سال یا اس سے زیادہ پہلے کسی کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ تمام خیالات کو سامنے لانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا کہ ‘زندگی بہت شاندار چیز ہے، میں نے واقعی اس کا بہت لطف اُٹھایا ہے، آپ بھی اسے بھرپور انداز میں گزاریں، مجھے زندہ دل لوگوں سے مل کر خوشی ہوتی ہے جو زندگی کو بھرپور انداز میں جیتے ہیں اور مجھے یقین ہے اس جہاں کے بعد بھی کچھ ہے’۔
مارٹن اور رائٹ کی شادی 2018 میں ہوئی اور ان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔
انہوں نے اہلیہ اور کمسن بیٹی ایمی لو کی مستقبل کی مالی ضروریات کے لیے چندہ جمع کرنے کی اپنی آخری خواہش ظاہر کی تھی۔