کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ سابق فاسٹ بولر کے نشانے پر آگئے۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے رمیز راجہ پر کھل پر تنقید کی اور کہا کہ ہر بندہ امپورٹڈ ہے، سی ای او تک باہر سے آیا پھر بھی کوئی تبدیلی نہیں آسکی۔
ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے اب تک کوئی کام نہیں کیا وہ پاکستان کرکٹ کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ تنویر احمد کہتے ہیں یہ حکومت نہیں پی سی بی چلا رہے ہیں بہتری کے لیے میرٹ پر لوگوں کا تقرر کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سالوں پر پی سی بی سے چمٹے لوگوں کو اب تک نہیں ہٹایا گیا ہے۔
تنویر احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم ہورہی ہے جونیئر لیگ کے بجائے فور ڈے کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔