پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو میچ ہروایا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کراچی کنگز نے بارش سے متاثرہ میچ میں 168 رنز کا ہدف تین گیند پہلے حاصل کیا تھا، عرفان نیازی 48 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
تاہم سابق فاسٹ بولرز تنویر احمد نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 اوورز میں 161 رنز کا ہدف برا ٹارگٹ نہیں تھا، کراچی کنگز کی جانب عباس آفریدی نے زبردست بولنگ کرکے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سوچنے والی بات یہ ہے کہ جب کراچی کنگز کی ٹیم 161 رنز کا ہدف حاصل کرنے آئی تو اسٹارٹ بہت اچھا تھا سائفرٹ اور وارنر نے 24 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے لیکن کراچی کنگز کی جیتی کیسے صرف دو بولرز ایسے تھے جن کی وجہ سے کراچی کنگز کی ٹیم جیتی ہے۔
تنویر احمد کا کہنا تھا کہ میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ شاہین اور حارث پاکستان کے ٹاپ کلاس کے بولرز ہیں، 12 اوورز میں 120 رنز تھے اور 161 رنز کا ہدف تھا سوچیں حارث اور شاہین نے کیا ہے، 13ویں اوور میں شاہین نے 21 اور 14ویں اوور میں حارث نے 20 رنز دیے تین، تین چھکے کھارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بولرز ہیں جن کے لیے ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم ان کے بغیر مکمل نہیں۔