پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

زندگی کی بہترین ڈیلیوری کونسی؟ سہیل تنویر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے لیجنڈری بیٹسمین راہول ڈریوڈ کی وکٹ کو اپنے زندگی کی بہترین گیند قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ راہول ڈریوڈ جیسے عظیم بیٹسمین کو بالکل اسی طرح کی ڈیلیوری سے آؤٹ کیا جیسا کہ لیجنڈ وسیم اکرم نے انہیں کیا تھا۔

بائیں ہاتھ کے بولر نے کہا کہ وسیم اکرم کی طرح میری بال بھی اسی لائن و لینتھ پر تھی، گیند لیگ اسٹمپ سے سوئنگ ہوتی ہوئی آف اسٹیمپ پر لگی اور ڈریوڈ جیسے مضبوط دفاع والے بیٹسمین کو بولڈ کرنا انتہائی مشکل تھا۔

سہیل تنویر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا میرا خواب تھا، مجھے خود پر بھروسہ تھا کہ ضرور ریڈ بال سے کھیلوں گا، ڈیبو میں ڈریوڈ کو آؤٹ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ‘بال آف مائی لائف’۔

انہوں نے کہا کہ ٹنڈولکر، ڈریوڈ، لکشمن، گنگولی جیسے بلے بازوں کے خلاف بھارت میں ہی کھیلنا ناقبل یقین تھا، اس تجربے سے بہت کچھ حاصل ہوا اور آگے جا کر کیریئر میں اس سے کافی مدد ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں