تازہ ترین

تاپی گیس منصوبہ پاک بھارت قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ انرجی پائپ لائن سے زیادہ امن کا کوریڈور ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان امن کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں تاپی گیس پائپ لائن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ تاپی کو موجودہ حالات نہیں بلکہ مستقبل کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، تاپی ان مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

اجے بساریہ کا مزید کہنا تھا کہ تاپی کانفرنس میں بھارت نے گیس منصوبے پر دستخط کئے ہیں، چاروں ملکوں نے مل کر اس کو ممکن بنایا، قازقستان اور روس انرجی کی بات کرتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ پہلے تاپی کو مکمل ہونے دیں۔

مزید پڑھیں: تاپی گیس منصوبے سے پاک افغان تعلقات مستحکم ہوں گے،  شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں بڑا چیلنج سیکیورٹی ہے، تحفظات دور کیے جائیں تاکہ تاپی منصوبے پرمکمل عملدرآمد ہوسکے، منصوبے سے علاقائی امن میں بہتری آئے گی، مستقبل میں تاپی ایک سیکیورٹی اور تجارت کا کوریڈور بن سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -