تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بجلی بریک ڈاؤن کے بعد بحالی کے دوران تربیلا پاور ہاؤس 7 بار فیل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: بجلی بریک ڈاؤن کے بعد بحالی کے دوران تربیلا پاور ہاؤس 7 بار فیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک میں حالیہ بجلی بریک ڈاؤن کے بعد بحالی کے دوران تربیلا پاور ہاؤس سات بار فیل ہوا، بجلی بحالی کے پروسیس کا وقت 4 گھنٹے تھا جب کہ بجلی کی مکمل بحالی میں 48 گھنٹے کا وقت لگا۔

کمیٹی نے وزیر اعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

سیف اللہ ابڑو کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس میں کمیٹی کو ملک میں 23 جنوری کو ہونے والے بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی کو بتایا گیا کہ بجلی بحال کرنے کے پراسس میں تربیلا پاور ہاؤس سات بار فیل ہوا۔

چیئرمین نیپرا نے کمیٹی کو بتایا کہ بریک ڈاؤن پر نیپرا نے معاملہ دیکھا اور روٹ کاز اینالسز کے بعد ریسٹوریشن پر فوکس کیا، تحقیقات کر رہے ہیں کہ بریک ڈاؤن کے وقت آئسولیشن کیوں نہیں ہوئی۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ نارتھ اور ساؤتھ سسٹم الگ کیوں نہیں ہوئے، بریک ڈاؤن کے بعد سسٹم بروقت ری اسٹارٹ نہیں ہوا، بریک ڈاؤن کا مسئلہ پورے ملک میں نہیں پھیلنا چاہیے تھا، ریسٹور کرنا چار گھنٹے کا کام ہوتا ہے، جب کہ ان کو اڑتالیس گھنٹے لگے۔

قائمہ کمیٹی برائے پاور نے وزیر اعظم کی جانب سے بریک ڈاؤن معاملے پر بنائی گئی کمیٹی پر عدم اظہار کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی، کمیٹی نے این ٹی ٹی ڈی سی اور پاور ڈویژن کے اعلیٰ افسران کی اجلاس میں عدم شرکت پر بھی سخت اظہار برہمی کیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کی تعیناتی کا معاملہ اور گیپکو میں پہلے سے بھرتیوں کے ٹیسٹ کے بعد دوبارہ پراسس پر بھی سخت اظہار برہمی کیا گیا، پاور کمیٹی نے ہدایات کے باجود پیسکو میں 164 افسران کی تعنیاتیوں کو واپس لینے کی ہدایت کر دی۔

قائمہ کمیٹی نے گیپکو میں بھرتیوں پر اخراجات سمیت تمام تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کر لیں۔

Comments

- Advertisement -