دوشنبے: سعودی عرب کے اولمپک چیمپئن اور کراٹے کے کھلاڑی طارق حامدی نے اپنے تمغوں میں مزید اضافہ کرلیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کراٹے ٹورنامنٹ کا انقعاد قازقستان میں ہوا، جس میں 21 برس سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، فائنل مقابلے میں سعودی نوجوان طارق حامدی نے ایرانی کھلاڑی کو زیرو کے مقابلے میں چار سے پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
سعودی کراٹے آرگنائزیشن نے طارق حامدی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق حامدی اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں بھی نام کما چکے ہیں، اب انہوں نے ایرانی حریف کو شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سعودی کراٹے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں یاسر البارقی، فہد الخثعمی اور سلطان الزھرانی نے دیگر تین مقابلوں میں سلور میڈل جیتے۔
یاد رہے کہ طارق الحامدی ٹوکیو 2020 اولمپکس میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔