منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خورسمیت چارملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت اور گینگ وار سے ہے۔۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے شاہ کالونی سے دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ ترجمان رینجرزکا کہنا ہے ملزمان ماہ رمضان میں بھتہ وصول کرکے سیکٹرآفس میں جمع کراتے تھے۔

ملزمان کےقبضہ سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرزکا کہنا ہے کہ عدنان عرف ڈیٹونیٹر تین افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے،جبکہ ملزم ناصر نے چارافراد کےقتل کا اعتراف کیا ہے۔

دوسری طرف سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کرلیے۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بارہ سےزائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان سے کلاشنکوف اوردو دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ناظم آباد سات نمبر کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت ڈاکٹرعبدالرزاق،عبداللہ اور واطف کے ناموں سے ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو اہل علاقہ نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیت گروہ کا کارندہ ہ اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے جو ناظم آباد میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے آئے تھے،ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں