کراچی : پاکستان بازار تھانے کے علاقے سے گرفتار ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر بچپن کے دو دوستوں کو قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان بازار سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں.
Arrested target killer makes important revelations by arynews
گرفتار ملزم ذوالفقار عرف زلفی عرف چیپو نے دوران تفتیش اپنے بچپن کے دو دوستوں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ شاہد عرف شاہین بہاری اوراعجازعرف مشکا دونوں کو پارٹی قیادت کے حکم پر قتل کیا.
دونوں مقتول پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن تھے، پارٹی کا حکم سرآنکھوں پر ہوتا ہے، قیادت کے کہنے پر نہ اپنوں کو چھوڑا نہ ہی غیروں کو بخشا۔
گرفتار ٹارگٹ کلر کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے احکامات پر ہرصورت عمل کرنا ہوتا تھا، ملزم ذوالفقار عرف زلفی کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔