اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

قتل کی واردتوں کی سینچری کرنے والے ٹارگٹ کلر نے اعترافی بیان دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ای زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے اعترافی بیان دے دیا، ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سو سے زائد لوگوں کو قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل کی واردتوں کی سینچری کرنے والے ٹارگٹ کلر عبدالسلام نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا، گرفتار ملزم عبدالسلام نے اہنے بیان میں سنسنی خیز انکشافات کیے۔

اس نے بتایا کہ1998میں پہلے گرفتار ہوچکا ہوں، اورنگی ٹاؤن میں8پولیس اور دو حساس اداروں کے اہلکاروں کو قتل کیا، قتل کی وارداتیں ندیم کے کہنے پر کرتا تھا۔

ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ نبیل ماربل ہماری ٹیم کا سربراہ تھا جو لڑکوں کو اسلحہ فراہم کرتا تھا، ٹیم میں ندیم کے علاوہ گیارہ ممبر تھے،۔

ٹیم میں نبیل کے علاوہ اور بھی لوگ تھے جو مارے گئے، میں نے بیشتر قتل کی وارداتیں اورنگی ٹاؤن میں کیں، پولیس اہلکار اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا، عباسی شہید اسپتال میں نوکری نبیل نے لگوائی، اب تک چار ساتھی مارے جا چکے ہیں، باقی پکڑے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، 111 افراد کا ٹارگٹ کلر گرفتار، مصباح کا مبینہ قاتل بھی پکڑا گیا

واضح رہے کہ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، پاک فوج، پاک بحریہ اور پولیس کے اہلکاروں سمیت ایک سو گیارہ افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں