جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی میں پروفیسرکے روپ میں چھپا ٹارگٹ کلرگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِقائد میں انسداد دہشت گردی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک پروفیسرکو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلرہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظہر مشوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے دو ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے جس میں سے ایک شخص پروفیسر ہے۔

ادریس نامی اس پروفیسر کا تعلق کالعدم تنظٰیم حزب التحریرسے بتایا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ شخص نہ صرف خود ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے بلکہ اپنے طلبہ کو بھی دورانِ تدریس شدت پسندی پراکساتا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ پروفیسر کے ساتھی ملیر، لانڈھی اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

ادریس نامی یہ شخص اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اس نے این ای ڈٰی یونیورسٹی سے انجینئرنگ اورآئی بی اے سے ایم بی اے کررکھا ہے اورخود بھی ایک بڑے تعلیمی ادارے سے وابستہ ہے۔

دوسری جانب ایک اور کاروائی میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو بھی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ٹارگٹ کلر کا نام عامر گل ہے اور اسے ماڑی پور کے ایک ٹرک اڈے سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 9 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں