جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم کارکن کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے ایم کیو ایم کارکن کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس نے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ کالعدم نتظیم کا سرگرم رکن ملزم مقصود پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 2005 میں ایم کیو ایم کے کارکن آصف کے قتل میں گرفتار ہوا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 2014 میں دہشت گردی مقدمات سی ٹی ڈی راولپنڈی نے گرفتار کیا ہے، ملزم نے 2017 میں شاہد لاڈو و دو افراد کے ساتھ مل کر بلڈر کا مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ پولیس سے مقابلے میں شاہد لاڈو مارا گیا تھا اور ملزم مقصود زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم مقصود تھانہ بی سیکشن حیدرآباد کے مقدمے میں اشتہاری ہے، ملزم مقصود نے ناظم آباد کے قریب ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا پولیس نے گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں