جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

کورنگی میں ٹارگٹ کلنگ : فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 2 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں مسلح افراد نے دکان کے باہر بیٹھے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ایک اور واقعے میں بلال کالونی میں گولی لگنے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 51 سی میں دکان کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت 55 سالہ متین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے متین پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق مقتول کیبل کا کام کرتا تھا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، جب فائرنگ ہوئی مقتول دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی پختون چوک نالے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 40سالہ نور ولی کے نام سے ہوئی ہے، جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بلدیہ لکی چڑھائی کے پیچھے سے جھاڑیوں سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، ریسکیو حکام  نے بتایا ہے کہ نامعلوم شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا، مقتول اہلکار کو 3 نامعلوم افراد نے تعاقب کرکے 7 گولیاں ماریں۔

مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو تھانہ منگھوپیر میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس، ارمغان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں