بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پٹیل پاڑا میں فائرنگ، ایک اورشخص جان کی بازی ہارگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پٹیل پاڑا میں ایک اور شخص کوقتل کردیا گیا،اسی مقام پر گزشتہ جمعے کو دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کی لہرنے پھر سراٹھا لیا، پٹیل پاڑا میں فائرنگ میں ایک اورشخص جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرقتل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ صرف ایک دن پہلے اسی جگہ مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دن دہاڑے فائرنگ کر کے دوافراد کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ اسی واقعے کی تفتیش کے لیے گزشتہ رات سابق سینیٹر سید فیصل رضاعابدی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جمعے کو ہی شفیق موڑ پر بھی پرموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کےگھاٹ اتار دیا تھا، شفیق موڑ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جہاں گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی اور کٹی پہاڑی کے اطراف پولیس اور آر آر ایس کمانڈوز کا کومبنگ آپریشن جاری ہے، چھاپوں کے دوران سے متعدد مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں