ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

فصلوں کی پیداوار کا ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں مالی سال زرعی شعبے کی پیداوار بھی متاثر رہی، اور فصلوں کی پیداوار کا ہدف حاصل نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں سال زرعی شعبے کی پیداوار متاثر رہی، کپاس کی پیداوار میں 41 فی صد کمی ہوئی، جب کہ رواں سال کپاس کی پیداوار 49 لاکھ 10 ہزار گانٹھیں رہ گئیں، گزشتہ سال کپاس کی پیداوار 83 لاکھ 30 ہزار گانٹھیں تھیں۔

دستاویز کے مطابق چاول کی پیداوار میں 21.5 فی صد کمی ہوئی ہے، رواں سال چاول کی پیداوار 73 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی، جب کہ گزشتہ سال چاول کی پیداوار 93 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی۔

رواں سال گندم کا پیداواری ہدف بھی حاصل نہ ہوسکا، گندم کی پیداوار 5.4 فی صد اضافے سے 2 کروڑ 76 لاکھ ٹن رہی، گزشتہ سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 62 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔

گنے کی پیداوار 2.8 فی صد اضافے سے 9 کروڑ 11 لاکھ ٹن رہی، گزشتہ سال گنے کی پیداوار 8 کروڑ 86 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔

رواں مالی سال بیش تر معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا

رواں مالی سال زرعی شعبے کی پیداوار 1.55 فی صد رہی، جب کہ رواں مالی سال کے لیے زرعی شعبے کا پیداواری ہدف 3.9 فی صد مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں