منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

امریکا: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی سوزن رائس سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہے، طارق فاطمی نے امریکا کی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگرامور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

طارق فاطمی نے سوزن رائس کو بتایا کہ بھارتی فوج سرحدوں پرپاکستانی شہریوں کونشانہ بنا رہی ہیں۔

اس موقع پر سوزن رائس نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی خطے کے امن اور استحکام کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔


مزید پڑھیں : وزیر اعظم کے معاون طارق فاطمی کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں


طارق فاطمی نے سوزن رائس کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔

سوزن رائس نے پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا، ان کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کے لئے تمام ممالک کوبا معنی مذاکرات کرنا ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں