جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کے معاون طارق فاطمی کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی سینیٹر جان مکین، باب کارکر اور ایلیٹ اینجل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہے جس کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

طارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین، سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب کارکر اور کانگریس مین ایلیٹ اینجل سے ملاقاتیں کیں۔ طارق فاطمی نے امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔

ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کارروائیوں، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طارق فاطمی نے امریکی شخصیات سے پاکستان اورافغانستان کے تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں