اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
طارق فاطمی کا کہناتھاکہ پاکستان ایران سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ایرانی سفیر پاک ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔
ایرانی سفیر نے کہاکہ وہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مثبت کردار جاری رکھیں گے۔