ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اگروزیراعظم آج اعلان کریں تو…. ن لیگی رہنما کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اگروزیراعظم آج اعلان کریں تو آپ کااسلام آبادمیں داخلہ بندکر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دو اہم نکات پر بات کروں گا، شاہی ٹولہ پاکستان میں مسلسل انتشار کی صورتحال پیدا کیا جارہا ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ شاہی ٹولہ سیاسی، معاشی عدم استحکام پیدا کررہا ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں تویہ پاکستان نہیں، کوئی پارٹی کارکن کیسےیہ کہہ سکتا ہے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے 2بیانات دیکھیں تو آپکو اندازہ ہو جائے گا، علی امین نے کہا کے پی میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی توپیسکو پرقبضہ کرلوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پی پہلے بجلی چوری کرنے والوں کو پکڑیں، بانی پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کے بعد علی امین گنڈاپور کا تحفہ دیا ہے۔

ان کا کہنا ت ھا کہ کےپی ہاؤس میں گورنرکے پی کا داخلہ ممنوع کرنےکی بات مضحکہ خیز ہے، وزیراعلیٰ کے پی کا یہ کہنا اسلام آباد پر حملہ کرکے قبضہ کروں گاقابل مذمت ہے۔

طارق فضل نے مزید کہا کہ ن لیگ منفی سیاست پریقین نہیں رکھتی،وزیراعلیٰ کے پی کہتے ہیں اسلام آباد پر یلغارکردیں گے ، اگرکسی نے یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، اگر وزیراعظم آج اعلان کریں تو آپ کااسلام آبادمیں داخلہ بند کر دینگے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنی ہے اور اداروں پربراہ راست الزام بھی لگاتے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی بات کوقطعی طورپرکمزوری نہ سمجھاجائے، آپ مذاکرات کریں نہ کریں پاکستان نے آگے بڑھنا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کےپی حکومت سوشل میڈیاپرسنسنی پھیلانےکیلئےہے، وزیراعلیٰ کےبیانات صرف سوشل میڈیاپرتوجہ حاصل کرنےکیلئے ہیں، جب سےیہ حکومت میں آئےکےپی میں کیاتبدیلی لیکرآئےہیں، انہیں تکلیف ہورہی ہےکہ پاکستان آگےبڑھ رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج سیاسی ڈائیلاگ کی بات ہورہی ہے، پی ٹی آئی والوں کی عجیب منطق ہے، اداروں پرالزامات بھی لگانا ہے اور ان سے مذاکرات بھی کرنےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں