منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

طارق ملک ایک بار پھر چیئرمین نادرا تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد طارق ملک کو ایک بار پھر نئی ذمے داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی سیاسی،معاشی اور اقتصادی صورت حال پر غور کیا گیا، جبکہ بجٹ تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اکیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، جن میں سے وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

- Advertisement -

بعد ازاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ طارق ملک نئے چیئرمین نادرا ہوں گے، وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ طارق ملک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بھی نادرا کے چیئرمین تعینات رہ چکے ہیں، سال دو ہزار چودہ میں انہوں نے نادرا چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے لیے اپنے ایجنڈے کی مدد کے لیے پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں