کراچی : شہر قائد میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی میں چھالیس افراد کو گرفتارکرلیا گیا، رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف متحرک ہوگئی، شہر میں مخلتف مقامات پر غیرقانونی طور مقیم تارکین وطن کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے 46افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی کی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی،
رپورٹ کے مطابق تینوں پولیس زونز میں مجموعی طور پر سترہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چھیالیس غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا گیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق زون ویسٹ کےاضلاع غربی اور وسطی میں بارہ چھاپے مارے گئے جس میں سولہ غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا گیا،جبکہ ریزیڈنٹ ایکٹ کے تحت سترہ افراد حراست میں لیے گئے۔
مزید پڑھیں : آئی جی سندھ کو پولیس مقابلوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم
زون ایسٹ کے اضلاع ملیر، شرقی اور کورنگی میں پانچ چھاپے مارکرچودہ غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا گیا۔
اس کے علاوہ ریزیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پرپندرہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی، زون ساؤتھ کے اضلاع سٹی اورساؤتھ میں سولہ غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا گیا۔