ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرلیا گیا، مشیر داخلہ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لندن کے لیگی ترجمان تسنیم حیدر کے تہلکہ خیز انکشافات پر پنجاب حکومت میدان میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ واطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تسنیم حیدر سےرابطہ ہوگیا،انہیں شامل تفتیش کرلیاگیاہے،تسنیم حیدر کےاقبالی بیان کے بعد لیگی مرکزی وصوبائی قیادت بھی سے پوچھ گچھ کی جائےگی۔

عمرچیمہ نے کہا کہ وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے، مذہبی منافرت سےمتعلق کچھ لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات ہوئے اور گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملہ اور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، ترجمان ن لیگ لندن

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) لندن کے ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔

تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ اس سازش سے برطانوی پولیس کو آگاہ کردیا ہے، پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے بلایا تو بیان دینے کے لیے جاؤں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں