ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

روس کی معروف خاتون بائیکر موٹرسائیکل حادثے میں جان گنوا بیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

روس کی معروف ترین خاتون بائیکر ترکیہ میں موٹرسائیکل حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بائیکر 38 سالہ تتیانا اوزولینا ترکیہ میں تیز موٹرسائیکل چلا رہی تھیں اس دوران ان کی ٹکر ٹرک سے ہوگئی۔

ترکش میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹر سائیکل روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے کنٹرول سے باہر ہوگئی، جس کے سبب حادثہ رونما ہوا، حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر بائیکر کو حادثے کی جگہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ ان کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے جو صدمے سے دوچار ہے۔

سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 30 لاکھ سے زائد فالوررز ہیں جو ان کی موت کی خبر ملنے پر افسردہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں