اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

تونسہ شریف: ایم این اے سردارامجد خان کھوسہ کے الیکشن آفس میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

تونسہ شریف: ایم این اے سردارامجد خان کھوسہ کے الیکشن آفس میں دھماکہ میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار امجد کھوسہ کے الیکشن افس میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکہ اس وقت ہوا جب الیکشن آفس میں بلدیاتی انتخابات کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا، دھماکے کے وقت آفس مین 10 سے 15 افراد موجود تھے.

دھماکہ کافی روزدار تھا ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے،دھماکے کے وقت سردار امجد خان کھوسہ دفتر میں موجود نہیں تھے.

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سردارامجدفاروق کھوسہ کا کہنا ہے انھیں کبھی کسی قسم کی دھمکی نہیں ملی تھی، دھماکا دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، انسان دشمنوں کے خلاف ہماراعزم غیرمتزلزل ہے.

انھوں نے کہا کہ میں ایک میٹنگ کےلیےاسلام آباد آیا ہوا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں قریبی دوست شامل ہیں، 2سے3بلدیاتی امیدواروں کے بھی جاں بحق ہونےکی اطلاع ہے، جب ڈیرے پر ہوتا ہوں تو لوگ زیادہ ہوتے ہیں، ڈیرے پر کوئی سیکیورٹی نہیں ہوتی کوئی بھی آسکتا ہے، تونسہ شریف میں رہائش کیمپ آفس پر ہی ہے.

ڈی سی او ڈی جی خان نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ دھماکا خود کش ہوسکتا ہے، تفتیش کررہے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں