جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

توقیر ناصر بھی ہانیہ عامر، سجل علی کے بہترین کام کے معترف ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے منجھے ہوئے اداکار توقیر ناصر نے شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی کے کام کی تعریف کی ہے۔

ماضی کے نامور اداکار نے ایک شو میں اپنے کریئر، تجربات اور شوبز میں آن والی تبدیلیوں سے متعلق کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ پرانے زمانے میں کام کرنے والے اسٹارز زیادہ بہتر تھے کیونکہ وہ اپنے کام کے حوالے سے بہت فکرمند رہتے تھے۔

تاہم آج کے اداکاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر ناصر نے کہا کہ اس وقت بھی ہماری انڈسٹری میں کچھ اچھے اور باصلاحیت فنکار ہیں، ہانیہ عامر اور سجل علی بھی ان اداکاروں میں شامل ہیں جو باصلاحیت ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ تاہم ان اداکاراؤ کے کریئر میں جس چیز کی کمی ہے وہ اچھے ہدایتکار ہیں، آج کل ہدایتکار اسکرینز پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اداکاروں کو گروم کرنے اور انھیں سکھانے کا کام نہیں کرتے جس سے ٹیلنٹڈ اداکاروں اور اداکاراؤں کا کریئر گراف اچھا نہیں رہ پاتا۔

انھوں نے نئے فنکاروں کا سینئر کی عزت نہ کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم سینئرز کے احترام کیلئے آواز اٹھاتے تھے، تب سینئرز اور جونیئرز سب ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے لیکن اب یہ نہیں دکھتا۔

خیال رہے کہ توقیر ناصر نے کریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا اور متعدد بڑے پراجیکٹس میں کام کیا، وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بہت بڑا نام اور انتہائی باصلاحیت اداکار ہیں، مداحوں کے علاوہ ساتھی اداکار بھی ان کے کام کے معترف ہیں۔

توقیر ناصر کو ان کے غیرمعمولی کام اور بہترین اداکاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

نادیہ خان کا پہلے ہانیہ پر طنز پھر تعریفیں، سوشل میڈیا صارفین نے نشانے پر رکھ لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں