اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ویڈیو: ابر رحمت برسنے کے دوران طواف خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

ماہ صیام کی اکیسویں شب مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی زائرین عمرہ نے تیز بارش میں طواف کعبہ اور عبادات جاری رکھیں۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوگیا ہے۔ ماہ صیام کی 21 ویں شب مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی اور بادل جم کر برسے۔

تیز بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین خانہ کعبہ کے طواف میں مصروف رہے۔ اللہ کی رحمت طواف اور نماز کی ادائیگی کرنے والے زائرین اور معتمرین کو بھگوتی رہی اور اہل اسلام اس مسحور کن پرکیف لمحات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

ابر رحمت برستے دیکھ کر نمازیوں کی بڑی تعداد خوشی سے جھوم اٹھی۔ وہ دعاؤں میں با آواز بلند ابر رحمت کے لیے رب تعالیٰ کے شکر گزار ہوتے رہے۔

مسجد الحرام میں نصب کیمرے ان روح پرور مناظر کو محفوظ کرتے رہے۔

دریں اثنا تیسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی 10 ہزار سے زائد افراد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ جن کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ لاکھوں زائرین نے اکیسویں شب جاگ کر عبادت الہٰی میں گزاری۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں