اشتہار

ٹیکس سے متعلق ترمیمی بل اسمبلی میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیرتارڑ نے ٹیکس لا ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کر دیا۔

 وزیرپارلیمانی امور نے ایوان کو بتایا کہ ٹیکس سے متعلق 2700 ارب روپے کے مقدمات زیرِالتوا ہیں ہم نے ٹیکس بار ایسوسی اور ایف بی آر سمیت سب سے مشاورت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیکس ٹربیونلز ارکان کی تقرری کیلئے اپنے اختیارات ختم کئے ہیں بل میں ٹیکس گزاروں اور ٹیکس جمع کرنے والوں کی تجاویز شامل ہیں ہم ٹیکس ٹریبونلز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 35 کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر نے ایوان میں کہا کہ ٹیکس لا سے متعلق احتیاط برتی جائے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے ایک طرف ٹیکس کے مقدمات لٹکے ہوئےہیں تو دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کے مقدمات 14،14 گھنٹے چلائےجاتے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری کی تاجر دوست ٹیکس اسیکم میں عدم دلچسپی ناکامی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہم خیال تاجر نمائندوں سے ملکر بنائی گئی اسکیم تاجر دوست نہیں ہو سکتی، اس سے قبل مفتاح اسماعیل کی بھی نام نہاد تاجر نمائندوں سے بنائی گئی اسکیم ناکام ہوچکی تھی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے تاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اس اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا آغاز اپریل سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا۔ ایڈوانس انکم ٹیکس کی 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہوگی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں