ٹیکس دہندگان ٹیکس کٹوتی سے متعلق معلومات کیسے حاصل کرسکتے ہیں، اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آگاہی فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس کٹوتی سے متعلق معلومات کی تصدیق کرنیوالے ٹیکس دہندگان کیلئے ایف بی آرکی جانب آگاہی فراہم کی گئی ہے، ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان معلومات حاصل کرنے کے لیے پورٹل کے بجائے آئی آر آئی ایس پورٹل وزٹ کریں۔
ایف بی آر حکام کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کٹوتی کی معلومات آئی آر آئی ایس ٹیکس ریٹرن پورٹل پر پہلے سے دستیاب ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو پہلے ہی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو خبردار کرچکی ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ایک دن کی بھی توسیع نہیں ہوگی۔
ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرانے کی تاریخ میں اضافہ نہیں ہوگا، گوشوارے جمع کرانے کی اخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ایک دن کی بھی توسیع نہیں ہوگی، گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع ہو سکتے ہیں جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی سم بلاک ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ کسی کو گوشوارے جمع کرانے میں مشکل ہو تو درخواست دے سکتا ہے اور متعلقہ ٹیکس کمشنر سے انفرادی طور پر ریلیف لیا جاسکتا ہے۔