جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی: وزیرِ مملکت حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ مملکت ریونیو محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو گزشتہ روز ٹیکس ریفارمز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

[bs-quote quote=”ایک سال میں ٹیکس ریٹرن میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

- Advertisement -

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ کے حوالے سے غیر ضروری ٹیکس ختم کریں گے۔

انھوں نے کہا ’مزید 20 ہزار نان فائلرز کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیے ہیں، ہم نے آتے ہی نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کی، ساڑھے 14 سے 15 لاکھ شہریوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔‘

حماد اظہر نے کہا کہ فیلڈ آفیسرز کو بہتری کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے، ایک سال میں ٹیکس ریٹرن میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔

وزیرِ مملکت حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو لیگل کور حاصل ہے، ایف بی آر ادارہ پسند یا نا پسند پر نہیں چلتا، قانون ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے ڈیٹا ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ہمارے ٹیکس قوانین بہت پیچیدہ ہو گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  ٹیکس فائلرزکے لیے خوش خبری، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


یاد رہے دو ہفتے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے آخری تاریخ 15 دسمبر کر دی تھی۔

اس سے قبل 27 نومبر 2018 کو وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے دیر سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں پر عائد جرمانہ ختم کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں