اشتہار

آئی ایم ایف کی شرط : آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرط پر پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی، فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کے لین دین کو دستاویزی بنانے کے لیے سخت شرائط کی تیاری کرلی گئی، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی شرط پرعملدرآمد کا بھی امکان ہے، آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلز کی لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس پر فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، بجٹ میں پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والوں نان فائلرز کیلئے ٹیکسزکی شرح دگنی کی جائے گی۔

اس وقت فائلرزکیلئے پلاٹ کی خرید و فروخت پر 2 فیصد ودہولڈنگ اور2 فیصد گین ٹیکس عائد ہے جبکہ پلاٹ کی خریدوفروخت پر نان فائلرز پر7 فیصد ودہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔

بجٹ میں پلاٹ کی خریدوفروخت پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس بھی بڑھانے کی تجویزہے ، پلاٹس میں فائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس میکنزم نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں