جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

ویڈیو رپورٹ: دکانداروں پر نافذ کیا جانے والا ٹی ڈی ایس ٹیکس کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر کے دکان داروں نے ایف بی آر کے نافذ کردہ ’تاجر دوست‘ ٹیکس کے خلاف 28 اگست سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، کیوں کہ تاجر اس اسکیم کو ملک دشمن اور معاشی تباہی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

پاکستام میں تاجروں کی مختلف تنظیموں نے ایف بی آر کے ’تاجر دوست اسکیم‘ اور منہگائی کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے، تاجروں کے مطابق ’ٹی ڈی ایس‘ کے تحت ٹیکس کی شرح 1200 روپے مقرر کی گئی تھی، مگر تاجروں کو 60 ہزار روپے کے ٹیکس ادا کرنے کے نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دکانداروں اور تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے لازمی رجسٹریشن سے متعلق مسودہ اسکیم کا نفاذ کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں پر یہ ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ میں نافذ کیا گیا ہے، پاکستان کی مجموعی پیداوار 375 ارب ڈالر ہے جب کہ ٹیکس جمع کرنے کی شرح 10 فی صد ہے۔

ایف بی آر کی اس اسکیم کے تحت شاپنگ مال سمیت تمام چھوٹی، بڑی دکانوں پر تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کا نفاذ ہوگا۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں