منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پراپرٹی رجسٹری کے وقت کون کون سے ٹیکس اور فیسز ادا کرنا ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید وفروخت پر مختلف شرح سے ٹیکس عائد کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں جائیداد کی خرید وفروخت پر مختلف شرح سے ٹیکس عائد اور اضافہ کیا گیا ہے۔

کس قسم کی پراپرٹی کی رجسٹری کے وقت شیڈول مالی سال 25-2024 کے مطابق کون کون سے ٹیکسز یا فیسیں ادا کرنا ہوں گی، اس کی تفصیلات درج ہیں۔

اگر پراپرٹی کی ویلیو 5 کروڑ روپے تک ہو تو ریگولر فائلر پر 3 فیصد، لیٹ فائلر پر 6 فیصد اور نان فائلر پر 12 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

اگر پراپرٹی کی قیمت 5 کروڑ روپے سے زائد ہوگی تو ریگولر فائلر 3.5 فیصد، لیٹ فائلر 7 فیصد اور نان فائلر 12 فیصد ٹیکس دیں گے۔

جائیداد کی قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہونے کی صورت میں ریگولر فائلر 4 فیصد، لیٹ فائلر 8 فیصد جب کہ نان فائلر کو 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ان تمام مالیت کی جائیداد پر خریدار کو 2 لاکھ 36 ہزار ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

دریں اثنا پانچ لاکھ روپے تک کی جائیداد کی رجسٹریشن پر فیس 500 روپے جب کہ اس زائد پر ایک ہزار روپے رجسٹری فیس ادا کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ جائیداد منتقلی فیس 300 روپے (بینک چالان)، PLRA فیس 1700 روپے جب کہ وثیقہ فیس 200 روپے ادا کرنا ہوگی۔

نقلانہ کی مد میں 100 روپے کا بینک چالان جمع کرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ اہل کمیشن رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے (بینک چالان) اور مختار عام بحق غیر شرعی وارثان 2 فیصد اسٹام ڈیوٹی دینا ہوگی۔

وقف نامہ 1000/ 500 روپے رجسٹریشن فیس، اقرار نامہ بیع 3 ہزار روپے اور اس کے ساتھ ہی 0.1 فیصد رجسٹریشن فیس، تملیک/ ہبہ/ شرعی وارثان سکنی کی مد میں ایک فیصد ہوگا۔

تملیک زرعی 1000/ 500 روپے (بینک چالان) رجسٹریشن فیس، تبادلہ (شہری، دیہی، شہری) 2 فیصد اسٹام ڈیوٹی جب کہ دیہی کے لیے 3 فیصد اسٹام ڈیوٹی اسٹیمپ ڈیوٹی اندرون حدود کمیٹی ایک فیصد، بیرون حدود کمیٹی تین فیصد جب کہ بلدیہ ضلع کونسل کی حدود میں ایک فیصد عائد ہوگی

واضح رہے کہ یہ ریٹ پراپرٹی خرید وفروخت کے پورے پاکستان کے لیے ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر ٹیکسز اور فیسز صرف پنجاب کی حد تک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں