تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

حیدرآباد، ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد رقم آگئی

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامشورو میں ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی جس پر غریب ڈرائیور حیران و پریشان رہ گیا۔

ڈرائیور سومار چنا کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ میں پتا نہیں کہاں سے اتنے پیسے آگئے ہیں، اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں۔

سومار چنا کا مزید کہنا تھا کہ بینک انتظامیہ نے میرا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایک اور شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آگئے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکشے والے، گولے گنڈے اور دیگر کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوچکے ہیں۔

غریب شہریوں کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھی بھیجے گئے تھے جس پر شہری پریشان ہوگئے تھے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم آنے پر ایف بی آر کا نوٹس موصول ہوا ہے، ہمارا تو کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے، کراچی میں ایف بی آر کے آفس جانے کے لیے کرایہ تک نہیں تو کیسے جائیں گے۔

جعلی اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر شہریوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -