بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور کا خاتون مسافر کو جنسی ہراساں کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ایک غیر ملکی ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بے ہودہ عمل پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون ٹیکسی میں اپنے گھر جارہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور نے اسے ہراساں کیا اور غیر اخلاقی حرکات کی ہیں۔

متاثرہ خاتون نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ رات 11 سے 12 کے درمیان ٹیکسی میں سوار ہو کر گھر جارہی تھی کہ راستے میں سنسان جگہ پر ڈرائیور نے ٹیکسی کو سڑک کنارے روکا اور اتر کر پہچھے کی طرف آیا۔

خاتون کے بقول ڈرائیور نے اسے جنسی طور ہر ہراساں کیا اور غیر اخلاقی حرکات کی جس پر وہ طیش میں آ گئی اور ڈرائیور کو بذور قوت پیچھے دھکیل دیا۔

غیر ملکی خاتون نے بتایا کہ اس نے ٹیکسی کا نمبر نوٹ کیا اور بعدازاں واقعے کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔

الرشیدیہ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کیا گیا اور دوران تفتیش اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے ملزم پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور ملزم کے اعتراف کے بعد کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں