راولپنڈی : ایک لڑکی کو ٹیکسی ڈرائیور نے ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق زینب واقعے کے بعد بھی ہم نے کوئی سبق نہ سیکھا، راولپنڈی میں ایک اور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے زنا بالجبر کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کو رات 8بجے بیوٹی پارلر لے جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور ملزم سجاد نے اغواء کیا اور ڈھوک قاضیاں کے جنگل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں۔
مزید پڑھیں : چارسدہ : زلزلے کے باعث زیادتی کی کوشش ناکام، ملزمان فرار، مقدمہ درج
خیال رہے کہ نئے سال 2018 کے پہلے مہینے جنوری میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کئی واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، جن میں قصور کی سات سالہ زینب اور مردان میں چار سالہ بچی اسماء کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
ان دونوں واقعات کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا ہے اور دونوں واقعا ت کے بارے میں پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔