اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن جج کے گھرپر کام کرنے والی کمسن ملازمہ طیبہ کو چند دن لاپتہ ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مضافاتی علاقے سے بازیاب کرالیا, پولیس نے تشدد زدہ بچی کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد پولیس ذرائع کے مطابق طیبہ کو قریبی عزیزوں نے پولیس کے حوالے کیا۔ طیبہ کے ساتھ اس کے والدین بھی موجود ہیں۔ طیبہ کو اب پولیس کی جانب سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
طیبہ کی گمشدگی پر گزشتہ رات تھانہ مارگلہ میں دادی کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی جس میں دادی کی جانب سے بتایا گیا کہ طیبہ کو اغواء کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : طیبہ تشدد کیس: بچی کی دادی نے اغواء کے مقدمہ کیلئے درخواست دیدی
واضح رہے کے طیبہ پر تشدد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہوا ہے۔11 جنوری کو اگلی سماعت پرطیبہ کوسپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمسن بچی کا پمز اسپتال کا میڈیکل بورڈ معائنہ بھی کرے گا ۔