ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ نے ریحانہ سے دنیا کی امیرترین خاتون گلوکارہ کا اعزاز چھین لیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ریحانہ سے دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ کا اعزاز چھین لیا۔

مداحوں کو اپنی گائیکی کے سحر میں مبتلا کرنے والی ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 1.6 ارب ڈالزر تک جاپہنچی ہے جو کہ پاپ سٹار ریحانہ سے تقریباً 200 ملین زیادہ ہے۔

انھوں نے اپنے کیریئر میں یہ نیا سنگ میل عبور کرنے کے ساتھ، پاپ اسٹار ریحانہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.4 ارب ڈالرز ہے۔

- Advertisement -

فی الحال ٹیلر سوئفٹ امیر ترین موسیقاروں کی مجموعی فہرست میں جے زیڈ سے پیچھے ہیں جن کی مجموعی مالیت اس وقت 2.5 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ اپنی ہم عصر ریحانہ کے سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے جلد ہی 1.77 ارب ڈالرز کی مالیت کے ساتھ اب تک کی سب سے امیر ترین خاتون گلوکارہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرسکتی ہیں۔

فوربس نے ہالی ووڈ گلوکارہ کے ایراز ٹور کی تاریخی کامیابی کے بعد ان کی موجودہ مالی حیثیت کے حوالے سے اپ ڈیٹ فراہم کرنے سے قبل تمام معلومات کی تصدیق کی ہے۔

فوربس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کو 600 ملین ڈالرز ٹور کی آمدنی اور رائلٹی سے ملتی ہے، مزید 600 ملین ڈالرز ان کی میوزک لائبریری سے آتے ہیں اور 125 ملین ڈالرز وہ رئیل اسٹیٹ میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2023 میں اکیلے اسپاٹیفائی اسٹریمنگ سے 100 ملین ڈالرز کی رائلٹی اپنے اکاؤنٹ میں ڈالی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں