جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ٹیلرسوئفٹ دنیا کی مہنگی ترین گلوگارہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : نامورامریکی گلوکارہ اورنغمہ نگار ٹیلرسوئفٹ 2016 کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فنکارہ قرار پائی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی میگزین فوربزنے رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق ٹیلرسوئفٹ نےرواں سال 17کروڑڈالرزکمائے ہیں۔

post-1

امریکی میگزین فوربزکی فہرست میں دوسرے نمبر پر برطانوی بوائے بینڈون ڈائریکشن رہاجس نے رواں سال گیارہ کروڑ ڈالرز کمائے۔
od

فوربزمیگزین کے مطابق برطانوی نامورگلوکارہ ادیلےساڑھے آٹھ کروڑڈالرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

post-2

اس فہرست کےدیگر پاپ اسٹارز میں چوتھےنمبر پر میڈونا رہیں جنہوں نے اس سال سات کروڑ 65لاکھ ڈالرزکمائے۔

madona

یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی میگزین فوربزکے مطابق امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ قرار پائی تھیں جبکہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دوسرے نمبر پر تھیں۔

واضح رہےامریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے گزشتہ برس اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئےساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کمائے جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے آٹھ کروڑ ڈالر کمائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں