جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ کے والد نے بیٹی کی تصاویر کھینچنے پر پاپارازی پر حملہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاپارازی فوٹو گرافر پر اسکاٹ سوئفٹ کے حملے کی خبروں کے بعد ٹیلر سوئفٹ اپنے والد کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

مبینہ طور پر ٹیلر سوئفٹ کے والد اسکاٹ نے منگل 27 فروری کو سڈنی کے شمالی ساحل پر ایک فوٹوگرافر پر حملہ کیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلوی شہر میں سوئفٹ کے پرفارمنس کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ ٹیلر سوئفٹ کی ٹیم نے ان رپورٹس کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

سوئفٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاپا رازی فوٹوگرافر نے اسٹار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ’جارحانہ‘ رویہ اختیار کیا تھا۔

- Advertisement -

اخبار دی مرر کے مطابق ان کے ترجمان نے کہا کہ دو افراد جارحانہ انداز میں ٹیلر کی طرف بڑھ رہے تھے اور ان کے سیکیورٹی اہلکاروں کو پکڑ رہے تھے جبکہ انھوں نے عملے کی ایک خاتون رکن کو پانی میں پھینکنے کی بھی دھمکی دی۔

نارتھ شور پولیس کی جانب سے اپنے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے ملوث افراد کے نام بتانے سے گریز کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب نیوٹرل بے وارف کے مقام پر ایک 71 سالہ شخص کی جانب سے مبینہ طور پر 51 سالہ شخص پر حملہ کیا گیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حملے کا نشانہ بننے والے آدمی نے واقعہ کی اطلاع دی اور اب نارتھ شور پولیس ایریا کمانڈ سے منسلک افسران کے ذریعے اس کی انکوائری کررہی ہے۔

آسٹریلیا کے اسکائی نیوز نے بتایا کہ اسکاٹ لڑائی میں شامل لوگوں میں سے ایک تھے۔ فوٹوگرافر کی شناخت میٹرکس میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو بین میکڈونلڈ کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کی تصاویر لے رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں