بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلّی ارب پتی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلّی اولیویا بینسن نے اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ بلّیوں سے بے حد محبت کرتی ہیں۔ اولیویا بینسن کو گلوکارہ کی کئی میوزک ویڈیوز اور اشتہارات میں ساتھ دیکھا گیا ہے۔

بلّیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی مشہور ویب سائٹ (allaboutcats.com) نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں اولیویا بینسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ویب سائٹ نے مشہور پالتو جانوروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا جائزہ لیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ جانور کی ایک پوسٹ پسندگی کی بیناد پر کتنے پیسے کما سکتی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کی بلی کے معاملے میں باہر کی دنیا میں مقبولیت کو بھی مدِ نطر رکھا گیا اور فیصلہ ہوا کہ اولیویا بینسن 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی مالک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں