تازہ ترین

شام وعراق میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیں گے، ترک صدر

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشت گردوں کی محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جو ترکی میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں اس لیے ایسے تمام ٹھکانوں کو تباہ کیے بغیر سرحدیں غیر محفوظ ہیں.

ان خیالات کا اظہار ترک صدر نے مغربی ریاست منیسا میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں اعلیٰ فوجی و سول حکام کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے محبوب قائد کا پُرتپاک استقبال کیا.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے خطاب میں ترک صدر نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ترکی میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ہمیں کسی کی اجازت ضرورت نہیں.

صدر اردوگان نے کہا کہ ترکی میں بدامنی کے ذمہ دار شام اور عراق میں موجود دہشت گرد ہیں جنہیں وہاں تمام سہولیات میئسر ہیں چنانچہ ترک اپنے دفاع میں ان تمام محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کردے گا کیوں کہ ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے.

ترک صدر نے مزید کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -