نیا قومی جنگی ترانہ ’اللہ اکبر۔۔۔ تیار ہیں ہم‘ ریلیز کر دیا گیا جس میں دل گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔
’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم۔۔۔ لڑنے کیلیے تیار ہیں ہم‘ نغمے کے جوشیلے بول ہیں۔ نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے۔
پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔ برق رفتار، جدید ہتھیاروں سے لیس سامان حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا طرہ امتیاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینلز پر نشر ہوگیا
جنگی ترانہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے آفیشل یوٹیوب چینل سے جاری کیا گیا جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم، دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی۔