اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی، تزئین اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں۔

تزئین حسین کی دوست سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی سے متعلق بتایا۔

اداکارہ نے شادی کے موقع پر سرخ رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ ان کے جیون ساتھی کو بھی روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تزئین حسین نے قریبی دوست عامر سیدین سے کی جو کہ پیشے کے لحاظ سے بینکار ہیں۔ تزئین کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

سائرہ دانش احمد نے 25 اپریل کو انسٹاگرام پر تزئین حسین کی شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں اداکارہ اور ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

تزئین حسین سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں، جن کے پہلے شوہر زاہد حسین جون 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں